Header Ads

جسٹس شوکت صدیقی کو شوکاز نوٹس

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کی تقریر پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
ذرائع کے مطابق شوکاز نوٹس کے تحت جسٹس شوکت صدیقی کو28 اگست تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ جسٹس شوکت صدیقی اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج ہیں اور انہوں نے گزشتہ دنوں راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب میں حساس ادارے پر الزامات عائد کیے تھے۔
جسٹس شوکت عزیز کے الزامات کے بعد پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے ریاستی اداروں پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کرائیں۔

کوئی تبصرے نہیں