Header Ads

قائمقام صدر صادق سنجرانی نے مشترکہ مفادات کونسل کیلئے ناموں کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین ہوں گے

اسلام آباد  قائمقام صدر صادق سنجرانی نے مشترکہ مفادات کونسل کیلئے ناموں کی منظوری دیدی جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین ہوں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کو قائمقام صدر صادق سنجرانی نے مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری دے دی۔ مشترکہ مفادات کونسل کے 7ارکان جن میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیر خزانہ، وزیر بین الصوبائی رابطہ اور وزیر صنعت و پیداوار شامل ہیں ،مشترکہ مفادات کونسل کے ممبر مقرر کر دیئے گئے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کو مشترکہ مفادات کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں