Header Ads

پاکستانیوں نے فون کالز کا نیا ریکارڈ قائم کردیا 3 برسوں میں کتنے ہزار ارب روپے کی فون کالیں کر دیں؟


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانیوں نے فون کالز کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی عوام نے گزشتہ3سالوں میں1097 ارب روپے کی فون کالیں کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔پاکستانی قوم22کروڑ افراد پر مشتمل ہے۔7 کروڑ پاکستانیوں کے پاس موبائل فون موجود ہیں۔یہ شرح جنوبی ایشیامیں سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں فون کمپنیوں کی تعداد 4ہے۔چاروں کمپنیوں نے عوام کو مختلف پیکجز فراہم کررکھے ہیں اس کے باوجود گزشتہ تین سالوں میں عوام نے فون کالز پر1097ارب روپے خرچ کئے۔موبائل فون کمپنیوں میں سے سب سے زیادہ جاز نے اپنے صارفین سے419.70 ارب روپے وصول کئے۔گزشتہ تین


سالوں میں دوسرے نمبر پر ٹیلی نار نے صارفین سے319.04 ارب روپے وصول کئے۔ یوفون نے گزشتہ تین سالوں کے دوران صارفین سے 173.50 ارب روپے وصول کئے اورزونگ نے گزشتہ تین سالوں کے دوران 184.34 ارب روپے صارفین سے وصول کئے۔

کوئی تبصرے نہیں