Header Ads

وزیر اعظم کو بولنے کی عادت ہے این آر او کا کوئی معاملہ نہیں ،اگر میں نے کسی فالودے یا رکشے والے کے اکاؤنٹ میں پیسے رکھوائیں ہیں تو میری مرضی:آصف زرداری


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ این آر او کا معاملہ کچھ نہیں ہے ،وزیراعظم عمران خان کو بولنے کی عادت ہے، اگر میں نے فالودے والے، برفی والے، رکشے والے کے اکاؤنٹ میں پیسے رکھوائے ہیں تو میری مرضی، انہیں پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ پیسے میں نے رکھوائے ہیں اور اکاؤنٹ بھی میں نے ہی کھلوایا ہے۔


نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر پاکستان آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میں نے کئی مقدمات بھگتے ہیں اور بڑی حد تک مجھے قانون کا بھی پتا ہے،اگر میں نے کسی فالودے والے، برفی والے اور رکشے والے کے اکاؤنٹ میں پیسے رکھوائے ہیں تو میری مرضی، انہیں پہلے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ پیسے میں نے رکھوائے ہیں اور اکاؤنٹ میں نے کھلوایا ہے، پھر اگر رکھوائے بھی ہیں تو جس کے اکاؤنٹ میں رکھوائے اس کو پتا نہیں تو اس کا قصور ہے ،بینک والے کا قصور ہے اور وہی اس کیس میں پھنسے گا۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ کوئی این آر او نہیں ہو رہا ، این آر او کا معاملہ کچھ نہیں، وزیراعظم عمران خان کو بولنے کی عادت ہے، ہم انہیں کہہ رہے ہیں کہ ایگزیکٹو بن جاؤ اور اپوزیشن ہمیں کرنے دو۔آسیہ بی بی کے کیس اور ملک میں ہونے والے احتجاج کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ وزارت داخلہ کا قلم دان وزیر اعظم کے پاس ہے، وزارت داخلہ کو ہی مذاکرات اور ایکشن کرنا ہوتا ہے، وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ خود اس معاملے کو حل کرائیں، گزشتہ روز کی تقریر میں وزیراعظم نے اپنی حکومت کو معاملے سے علیحدہ کرلیا اور اداروں کو آگے کردیا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں