Header Ads

ڈونلڈ ٹرمپ ہاتھ دھو کر پاکستان کے پیچھے پڑھ گئے، ایک دن میں دوسری بار ’حملے‘، وزیراعظم عمران خان نے بھی دوبارہ ٹوک جواب دیدیا

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ہرزہ سرائیوں سے باز نہ آئے اور ایک دن میں دوسری مرتبہ پاکستان مخالف بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیسے لینے کے باوجود ہمارے لیے کام نہیں کرتا جس کی واضح مثال اسامہ بن لادن کیس ہے جبکہ افغانستان ایک اور مثال بن رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی نئی ٹویٹس میں پاکستان پر اسامہ بن لادن کو پناہ دینے کا بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں ڈالرز لینے کے باوجود پاکستان نے امریکہ کو اسامہ کی موجودگی کا نہیں بتایا۔ اسامہ بن لادن کو پہلے ہی پکڑا جانا چاہیے تھا۔ میں نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملے سے پہلے اپنی کتاب میں اسامہ بن لادن کا ذکر بھی کیا تھا۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا اب پاکستان کو مزید اربوں ڈالر نہیں دیں گے کیونکہ پاکستان نے ہم سے رقم لے کر بدلے میں کچھ نہیں کیا، اسامہ بن لادن اس کی بڑی مثال ہے جبکہ افغانستان ایک اور مثال بن رہا ہے۔ پاکستان ان کئی ممالک میں سے ایک ہے جس نے امریکہ سے لیا مگر بدلے میں کچھ نہیں دیا۔ ہم نے پاکستان کو اربوں ڈالر دئیے مگر اس نے اسامہ بن لادن کی موجودگی سے متعلق ہمیں نہیں بتایا۔

کوئی تبصرے نہیں