Header Ads

پولٹری فارمنگ، بل گیٹس کا غربت مٹانے کا تیزترین طریقہ

مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے سال 2016 میں فلاحی تنظیم کے ساتھ ملکر افریقی ممالک کو ایک لاکھ مرغیاں دینے کا اعلان کیا تھا اور پولٹری فارمنگ کو غربت سے نکلنے کا تیزترین طریقہ قرار دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے غربت مٹانے کے لئے مرغیاں اور انڈے بانٹنے کے بیان پرسوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھڑگئی۔ کسی نے اسے ’مرغی معیشت‘ تو کسی نے’انڈا اکانومی‘کا نام دے ڈالا یعنی بات دنیا کے دولت مند ترین شخص کے غربت سے نکلنے کے فارمولے تک جاپہنچی۔
بیل گیٹس کا کہنا تھا کہ’ اگر آپ یومیہ دو ڈالر یا اس سے کم پر گزارا کررہے ہیں تو مرغی پال لیں۔ دس مرغیاں تین مہینے کے کم ترین عرصے میں چالیس چوزے پیدا کرسکتی ہیں جنہیں بڑا کر کے پانچ ڈالر میں بیچاجائے تو پولٹری فارمر سالانہ ہزار ڈالر کماسکتا ہے۔ جو اسے غربت کی عالمی سطح سات سو ڈالر سالانہ سے اوپر لاسکتا ہے۔
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ یہ غربت سے نکلنے کا تیزترین حل ہےکیونکہ یہ کم خرچ اور آسان کاروبارہے۔ مرغیاں بہت تیزی سے افزائش کرتی ہیں۔ اتھ گھریلوخواتین کو گھر بیٹھے کاروبار فراہم کرسکتی ہیں۔
واضح رہے اپنی 100 روزہ کارکردگی کو عوام کے سامنے رکھنے کیلئے جناح کنونشن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے مرغیوں کے ذریعے پاکستان میں غربت پر قابو پانے کا پلان دے دیا۔

کوئی تبصرے نہیں