Header Ads

فیس بک نے دہشتگردانہ مواد پر مبنی 19 لاکھ پوسٹیں ڈیلیٹ کر دیں




سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) فیس بک نے دہشت گردی پر مبنی مواد کی سخت نگرانی شروع کردی ہے اسی سلسلے میں سماجی رابطے کی ویب سائیٹ کی انتظامیہ نے رواں سال کے پہلے تین ماہ میں داعش اور القاعدہ کی جانب سے جاری کی گئیں شدت پسندی پر مبنی 19 لاکھ سے زائد پوسٹیں ہٹا دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے رواں سال کے پہلے تین مہینے کی اپنی کارکردگی کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ دہشت گردی اور نفرت آمیز مواد جیسے تقاریر، تحریریں، تصاویر اور ویڈیوز کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا گیا ہے، یہ مواد انتہا پسند جماعتوں داعش اور القاعدہ کے اکاؤنٹس سے اپ لوڈ کیے گئے تھے۔ یاد رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے فیس انتظامیہ پر دہشت گردی اور پُر تشدد مواد کو ہٹانے کے لیے شدید دباؤ کا سامنا تھا۔ یورپی یونین نے اس حوالے سے قانون سازی کا بھی عندیہ دیا تھا جس کی وجہ سے فیس بک انتظامیہ نے قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لیے کوششیں تیز کی تھیں
فیس بک انتظامیہ کے مطابق رواں سال کے پہلے تین ماہ میں ہٹائی گئی پوسٹوں کی تعداد 19 لاکھ سے زائد ہے جوکہ گزشتہ برس کے مقابلے میں دگنی ہے، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فیس بک شدت پسندی کے خلاف اپنی پالیسی میں کتنی تیزی سے تبدیلی لا رہی ہے اور صارفین کو محفوظ اور مثبت مواد کی فراہمی کے اپنے وعدے پر کاربند ہے۔ دوسری جانب فیس بک کو صارفین کا ڈیٹا استعمال ہونے کے حوالے سے بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں