Header Ads


لاہور(نیٹ نیوز) آلو دنیا کا تقریباً ہر شخص ہی پسند کرتا ہے
، یہ اُبلے ہوئے ہوں، پکے ہوئے یا فرنچ فرائز کی صورت میں ہوں ان کا ذائقہ ہر کسی کو لُبھاتا ہے ۔


آلو میں وٹامن سی اور ڈی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے یہ دنیا کے تقریباً ہر ملک میں ہی باآسانی مل جاتا ہے ۔ یہ قیمت میں بھی کم ہوتا ہے اور اسے مہینوں تک سٹور بھی کیا جاسکتا ہے لیکن جہاں بہت سے افراد آلو پسند کرتے ہیں وہیں کچھ لوگوں کو یہ ناپسند بھی ہوگا تاہم ایسے افراد جو انہیں پسند نہیں کرتے یہ جاننے کے بعد وہ بھی پسند کرنا شروع کردینگے۔

آلو سے آپ بجلی بھی حاصل کرسکتے ہیں، اب آلو سے بجلی بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ ہیبریو یونیورسٹی یروشلم کے پروفیسر ہیم روبینووِچ نے آلو کو حیران کن طور پر ایک بجلی پیدا کرنیوالے آلے کے طور پر متعارف کروا دیا ۔

ان کے مطابق ایک آلو صرف 8 منٹ تک اُبالے جانے کے بعد ایک بجلی پیدا کرنیوالا آلہ بن جاتا ہے ،دو مختلف دھاتوں اور آلو کے ملاپ سے کیمیکل ری ایکشن پیدا ہوتا ہے جو انرجی پیدا کرنے کا سبب بن جاتا ہے ۔آلو کی پوری بیٹری کِٹ میں دو دھاتوں کے الیکٹروڈز اور ایلیگیٹر کلپس شامل ہوتے ہیں۔ اس کٹ کے ذریعے آلو کو ایک طاقتور بیٹری میں ڈھالا جاسکتا ہے اور یہ ایک ایل ای ڈی لائٹ کو تقریباً 40 دن تک روشن رکھ سکتا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں