Header Ads

يوٹیوب



کیلیفورنیا: (حق کی اواز) ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر صارفین کی 80 لاکھ سے زائد ویڈیوز ہٹا دیں۔ کمپنی نے ویڈیوز 
کے "فنگر پرنٹ" بھی محفوظ کرلیے تاکہ انہیں دوبارہ اپ لوڈ نہ کیا جاسکے۔
یوٹیوب نے تین ماہ کے دوران قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر 80 لاکھ سے زائد ویڈیوز کو ہٹا دیا۔ یوٹیوب حکام کے مطابق جنسی مواد پر مبنی ویڈیوز پر91 لاکھ جبکہ نفرت انگیز مواد پر مشتمل ویڈیوز کی 47 لاکھ افراد نے شکایات کی ہے۔ خلاف ورزی کی زیادہ تر شکایات بھارت، امریکہ اور برازیل سے آئیں۔ کمپنی نے حذف شدہ ویڈیوز کے "فنگر پرنٹ" محفوظ کرلیے ہیں تاکہ ویڈیوز دوبارہ اپ لوڈ نا کی جاسکیں۔
یو ٹیوب نے یہ اعداد و شمار اپنی "انفورسمنٹ رپورٹ" میں جاری کیے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں