Header Ads

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پاکستان کے 2نامور کھلاڑیوں نے ایسی شرمناک حرکت کر ڈالی کہ ہنگامہ برپاہوگیا



لاہور پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 184 رنز کے جواب میں 50 رنز بنا لیے ہیں تاہم پہلے دن کے اختتام پر پاکستانی ٹیم کیلئے انتہائی تشویشناک خبرآ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کے دو کھلاڑیوں کی جانب سےسمارٹ واچ پہن کر میچ کھیلنے پر نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے اور پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ سے جواب طلب کر لیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے میچز میں سے کرپشن ختم کرنے کیلئے کھلاڑیوں کو فون سمیت کوئی بھی اس طرح کی چیز استعمال کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ مبینہ طور پر یہ دو سمارٹ واچز پاکستان کے کھلاڑی اسد شفیق اور حسن علی نے پہن رکھی تھی جس پر نوٹس لیا گیاہے ۔اور دوسری جانب ایک خبر کےمطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ مشترکہ سرحدوں پر کشیدگی اور بڑھتے ہوئے تشدد کی وجہ سے ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ مستقبل قریب میں دو طرفہ کرکٹ رابطوں کی بحالی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ یہ بات ملکی وزیر خارجہ سشما سوراج نے خارجہ امور سے متعلق بھارتی پارلیمان کی کمیٹی کے ایک مشاورتی اجلاس میں حکومتی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے کہی۔ یہ اجلاس ان دونوں پڑوسی ممالک کے باہمی تعلقات پر بات چیت کے لیے طلب کیا گیا تھا، جس میں نائب وزیر خارجہ ایم جے اکبر اور سیکرٹری خارجہ جے شنکر بھی موجود تھے۔بھارتی ذرائع ابلاغ اور مختلف خبر رساں اداروں کے مطابق اس اجلاس میں سشما سوراج سے جب دونوں ہمسایہ ریاستوں کے مابین کشیدگی کم کرنے کے لیے کرکٹ سیریز کے انعقاد کے بارے میں پوچھا گيا، تو انہوں نے کہا کہ جب تک ’پاکستان سرحد پار سے دہشت گردی‘ بند نہیں کرتا، تب تک دونوں ممالک کے مابین بھارت یا پاکستان میں تو کیا کسی تیسرے غیر جانبدار مقام پر بھی مشترکہ کرکٹ سیریز کھیلے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے

کوئی تبصرے نہیں