قومی ٹیم کی جرسی میں سبز رنگ غائب
\
لاہور : قو می ٹیم کے لیجنڈ وسیم اکرم کی جانب سے گزشتہ روزگرین شرٹس کی کٹ میں سبز رنگ کی پٹی نہ ہونے کی نشاندہی پر بالاآخر پی سی بی نے تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔

خیال رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ ایک نجی کمپنی سے کروائی جاتی ہے ،جس میں بورڈ بھی شراکت دار ہے۔گزشتہ سال دبئی میں کھیلے جانے والی سیریز میں بھی جرسی میں بھی سبز رنگ کی لائن گردن کے پچھلے حصے سے غائب تھی۔بورڈ کے مطابق آفیشل کٹ میں تھوڑی بہت تبدیلیاں ہوتی ہی رہتی ہیں ،تاہم بورڈ کو ان تبدیلیوں پر ملے جلے رد عمل کا سامنا بھی کرنا پڑتا رہا ہے ۔پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں آج کل کٹ کا بیک کلر کریم ہے جبکہ فرنٹ آف وائٹ ہے جبکہ تجزیہ کار ٹیسٹ کرکٹ میں سفید رنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔
Post a Comment