Header Ads

”پیمرا نے میرے پر پابندی عائد نہیں کی بلکہ ناموس رسالت کے ۔۔۔“عامر لیاقت نے ایک مرتبہ پھر انتہائی متنازعہ اعلان کردیا ،نیا ہنگامہ برپا ہو گیا

کراچی (ویب ڈیسک )پیمرا
کی جانب سے پابندی عائد ہونے کے بعد معروف میزبان عامر لیاقت نے پیمرا کے خلاف متنازعہ اعلان کردیا ۔ان کا کہنا ہے کہ پیمرا نے مجھ پر پابندی عائد نہیں کی بلکہ ناموس رسالت کے دفاع پر پابندی عائد کی ہے ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر


عامر لیاقت نے کہا کہ کوئی اپنے والد کے انتقال پر بھی یہ نہیں کہتا کہ ”یہ مرچکے ہیں“اور ذاکر نائیک نے رسول کریم ﷺکے لیے یہ الفاظ استعمال کیے اور پیمرا نے اس پر مہر ثبت کردی ۔اس سے قبل پیمرانے عامر لیاقت پر ایک ماہ کی پابندی عائد کی تھی ۔پیمرا کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیاتھا کہ نجی ٹی وی بول نیوز کے پروگرام ”رمضان میں بول“ کے سیکشن ”عالم کے بول“ میں بھارتی ریاست گجرات سے ایک شخص کی براہ راست ویڈیو کال لی گئی جس میں اس شخص نے حضرت علیؓ سے متعلق سوال کیا جسے بغیر روکے ٹوکے یاتاخیر کے براہ راست چلایا گیا اور اس سوال کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ ایسے الفاظ استعمال کیے جن کا یہاں لکھنا مناسب نہ ہو گا ان الفاظ کی وجہ سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر عامر لیاقت پر پیمرا کی جانب سے مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش میں ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہدایات جاری کی گئی ہیں ڈاکٹر عامر لیاقت نہ صرف بول ٹی وی پر کسی بھی پروگرام میں نہیں آ سکتے بلکہ دیگر چینلز بھی انہیں اپنے پروگرا م میں بطور مہمان نہیں بلائیں گے۔(ش،ز،خ)

کوئی تبصرے نہیں