Header Ads

سعودی عرب میں جمعرات کو پہلا روزہ ہونے کا امکان


سعودی عرب میں جمعرات کو پہلا روزہ ہونے کا امکان اس مرتبہ رمضان میں 
کتنے روزے ہوں گے؟ ممکنہ اعلان ہوگیا
سعودی فلکی علوم کے ماہر ملھم بن محمد ہندی نے کہا ہے کہ رواں برس سال شعبان 30دن کا ہوگا جبکہ رمضان المبارک 29 پر اختتام پذیر ہونے کی توقع ہے.سعودی اخبار کے مطابق سعودی فلکی علوم کے ماہر ملھم بن محمد ہندی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلکی مشاہدے سے معلوم ہوا ہے کہ منگل 29 شعبان کو رمضان کا چاند دوپہر 2 بجکر 48منٹ پر پیدا ہوگا جبکہ شام ہونے سے قبل وہ غروب ہوجائے گا. اس لئے منگل کو رمضان کا چاند مجرد آنکھ سے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا. اس طرح سعودی عرب سمیت قرب و جوار کے ممالک میں یکم رمضان المبارک جمعرات کو ہوگا اور غالب امکان ہے کہ ماہ رمضان 29 ایام کا ہو گا

کوئی تبصرے نہیں