Header Ads

مسجد الحرام سے جادوگر کو گرفتار

مسجد الحرام سے جادوگر کو گرفتار کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کے مقدس ترین مقام مسجد الحرام سے سعودی سکیورٹی فورسز نے ایک جادوگر کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بھی مکہ مکرمہ سے جادوگروں کے پکڑے جانے کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔ کچھ سال قبل دو افراد کو کالا جادو کرنے پر گرفتار کیا جا چکا ہے۔ جادوگروں کی گرفتاری پر مسجد الحرام میں موجود عمرہ زائرین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل مسلمانوں کے مقدس

مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں ایک شخص نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔غیر ملکی میڈیا نے سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے کہا کہ پولیس کے مطابق غیر ملکی شخص نے مسجد الحرام کی بالائی منزل سے مطاف کے صحن میں چھلانگ لگائی، جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ایس پی اے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ خودکشی کرنے والے شخص کیلاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اس بات کی تحقیقات بھی کی جارہی ہے کہ دھاتی آڑ کے باوجود غیر ملکی خودکشی کرنے میں کیسے کامیاب ہوا۔واضح رہے کہ مسجد الحرام میں پیش آنے والا یہ پہلا غیر معمولی واقعہ نہیں ہے۔گزشتہ سال سعودی شخص نے عین خانہ کعبہ کے سامنے خود سوزی کی کوشش کی تھی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے اسے ایسا کرنے سے روک دیا تھا۔ ترکی اور عرب ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تیسری منزل سے کود کر خودکشی کرنے والا 26 سالہ شخص فرانسیسی شہری تھااور اس نے اسلام قبول کیاتھا اور وہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب آیا ہوا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں