Header Ads

بارودی سرنگ کے دھماکے میں بینائی سے محروم ہونے والے شامی بچے کی دلدوز چیخیں

سوشل میڈیا پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں بصارت سے محروم ہوجانے والے ایک شامی بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے نیٹ ورکس پر پوسٹ کی گئی ہے ۔اس میں یہ بچہ شدید درد سے کراہ رہا ہے اور اس کا والد اس کو سنبھالنے کی کوشش کررہا ہے۔
یہ بچہ شام کے وسطی شہر حمص میں لڑائی کے دوران اپنے والدین کے ہمراہ بے گھر ہوا تھا اور بارودی سرنگ کے دھماکے میں زخمی ہو گیا تھا۔ویڈیو میں اس کو اسپتال کے ایک بستر پر لیٹے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اس کی دونوں آنکھوں اور دونوں ہاتھوں پر پٹیاں بندھی ہوئی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں