Header Ads

فیصل آباد کے بس اڈے پر قتل ہونیوالی ہوسٹس کیلئے کفن کہاں سے آیا اور گولی مارنے کے بعد قاتل نے کیا کیا؟ اصل خبرتواب سامنے آگئی



Urdu News
haq ke awaz
لندن، فیصل آباد ( آن لائن) فیصل آباد کے بس اڈے پر قتل ہونیوالی ہوسٹس مہوش کی والدہ نے بتایاکہ قاتل نے میری آنکھوں کے سامنے میری بیٹی کو گولی ماری، ہم پہلے گھر پر دستانے بناتے تھے لیکن خرچ پورا نہیں ہوتا تھا پھر مہوش نے نوکری شروع کر دی۔ وہ میری بیٹی نہیں بیٹا تھی۔ اس نے اپنی عزت بچاتے ہوئے جان دی ہمیں انصاف چاہیے ہم کچھ نہیں جانتے بس ہمیں انصاف چاہیے۔ قتل کا مقدمہ درج ہونے کے نو دن بعد پنجاب حکومت نے بھی لواحقین کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے نوٹس لیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق نو جون کی شب ساڑھے آٹھ بجے کے قریب سرگودھا روڈ پر واقع بس اڈے پر معمول کے مطابق مسافروں کی آمدورفت تھی۔ ملتان سے آنے والی مسافر بس کی ہوسٹس مہوش بھی اپنی ڈیوٹی مکمل کر کے ٹرمینل پر اتریں۔وہ انپی والدہ اور ماموں سے ملاقات کے بعد اپنے ہوسٹل کی جانب بڑھ رہی تھیں لیکن اس سے قبل ہی انھیں کسی نے گولی مار کر قتل کر دیاگیا۔ایف آئی آر کے مطابق گولی چلانے والا شخص مہوش کا سابقہ دوست اور اڈے کا سابق سکیورٹی گارڈ تھا۔


Urdu News


مہوش کی والدہ نے بی بی سی کو بتایا کہ اُن کی بیٹی نے ابھی اٹھارہویں برس میں قدم رکھا تھا۔ پانچ سال پہلے اس کے ابو طویل بیماری کے بعد فوت ہو گئے تھے اور اب گھر چلانے کی ذمہ داری مہوش کے کندھے پر تھی۔پولیس کے تفتیشی افسر ظفر اقبال نے بتایا کہ مہوش کے قاتل کوہستان ٹریول کے سابق سکیورٹی گارڈ عمر دراز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اُن کے مطابق ملزم نے اقبال جرم کیا ہے ،یہ بس ہوسسٹس اور عمر دراز کوہستان سٹار بس پر 18 ماہ تک اکھٹے کام کرتے تھے۔ عمر دراز مہوش کو شادی پر مجبور کرتا تھا۔ لڑکی نے وہ نوکری چھوڑ کرالہلال والوں کے پاس نوکری کر لی۔ اس دن بھی یہ ملتان سے واپس اتری ہے، ہاسٹل جا رہی تھی۔ عمر دراز واش روم جا رہا تھا اس نے وہاں آ کر مہوش کا ہاتھ پکڑا اور مہوش نے جھنجوڑا تو اس نے اسے گولی مار دی۔



لڑکی کی والدہ رمضانہ کوثر کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر میں بھی کہا گیا ہے کہ مہوش نے عمر دراز کی شکایت کوہستان ٹریول انتظامیہ اور ہم سے بھی کی تھی کہہ وہ اسے شادی پر مجبور کرتا ہے۔مہوش کے ماموں جن کے بقول وہ واقعے کے عینی شاہدین میں شامل ہیں کا کہنا ہے کہ ’ہم نے مہوش کو لوگوں سے پیسے لے کر کفن دیا۔ قاتل نے ایک نہیں چار افراد کا قتل کیا ہے کیونکہ وہ باقی تینوں کی بھی واحد کفیل تھی۔ مہوش کو اڈے انتظامیہ نے ہسپتال پہنچایا اور کہا کہ اب ہماری ڈیوٹی ختم ہو گئی تھی۔ نہ کسی نے جنازے میں شرکت کی اور نہ ہی کوئی تعاون کیا ہے۔‘

انھوں نے دعویٰ کیا کہ اڈے کی انتظامیہ پوری فوٹیج نہیں دکھا رہی کیونکہ موقع پر موجود سکیورٹی گارڈ نے کچھ نہیں کیا اور قاتل نے گولی مارنے کے بعد وہیں کھڑے ہو کر سگریٹ پی اور موٹر سائیکل پر فرار ہو گیا تاہم واقعے کی تحقیقات کرنے والے پویس افسر کا کہنا ہے کہ خاندان کی عزت کی وجہ سے بیان کی تبدیلی کوئی نئی بات نہیں۔

کوئی تبصرے نہیں