Header Ads

عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانا مشکل ہوگیا



عید کے موقع پر کراچی سے اندرون ملک جانے والے اسٹیشن پر ٹرین کی راہ تکتے رہے، عید تک تمام ٹکٹ بھی فروخت ہوگئے، اسپیشل ٹرینیں بارہ اور تیرہ جون کو چلیں گی۔کراچی سے اندرون ملک جانے والے مشکل میں آگئے کسی کو اوکاڑہ جانا ہے تو کوئی لاہور جائے گا، کسی کو گجرات جانا ہے تو کسی کی منزل راولپنڈی ہے، مسافر کینٹ اسٹیشن پر بیٹھے رہ گئے لیکن ٹرین نہ آئی۔ٹریںیں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے کینٹ اسٹیشن پر مسافر پریشان بیٹھے رہے، مسافروں کا کہنا تھا کہ اپنوں میں عید کیسے منائیں ؟ گھر کیسے
؟ تمام ٹکٹ ہی فروخت ہوگئے۔عید اسپیشل ٹرینیں بارہ اور تیرہ جون کو چلیں گی مگر اتنی بڑی تعداد میں مسافروں کو منزل تک کیسے پہنچایا جائے گا اس کا جواب کسی کے پاس نہیں۔


کوئی تبصرے نہیں