Header Ads

کونسی خاتون صحافی عمران خان کو اپنی غیر اخلاقی تصاویر بھیجتی ہیںاور عمران خان آگے سےکیا کرتے ہیں؟ ریحام خان کی کتاب میں شرمناک انکشاف

کونسی خاتون صحافی عمران خان کو اپنی غیر اخلاقی تصاویر بھیجتی ہیںاور عمران خان آگے سےکیا کرتے ہیں؟ ریحام خان کی کتاب میں شرمناک انکشاف
ریحام خان نے اپنی کتاب میں خواتین صحافیوں کے عمران خان سے تعلقات سے متعلق اہم انکشاف کر دیا.،اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ خواتین صحافی عمران خان کو غیر اخلاقی تصایر بھیجتی ہیں جب کہ عمران خان بھی ان کو اپنی غیر اخلاقی تصاویر بھیجتے ہیں. .پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے قریبی دوست اور اداکار حمزہ علی عباسی کا دوران پروگرام ریحام خان کی کتاب پر بحث کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریحام خان نے اس کتاب میں ایسی غلیظ زبان استعمال کی ہے.جو ناقابل بیان ہے.حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان کے بیٹے سے متعلق بھی کچھ غلط باتیں کی ہیں.جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی خواتین رہنما جو کہ عمر میں کافی بڑی ہے.ان کے خلاف بھی ایسی ایسی باتیں کی ہیں جو ناقابل بیان ہے.حمزہ علی عباسی کا مزید کہنا تھا کہ کچھ خواتین صحافی یہ بات کر رہی ہیں یہ سب مرد ایک خاتون کے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں.لیکن میں ان خواتین صحافیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ خواتین صحافی عمران خان کو اپنی غیر اخلاقی تصاویر بھیجتی ہیں.اور عمران خان بھی اپنے غیر اخلاقی تصاویر ان خواتین صحافیوں کو بھیجتے ہیں.

حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ کچھ خواتین ایسی ہیں جو خواتین کارڈ کھیلتے ہوئے ر یحام خان کا دفاع کر رہی ہیں.لیکن ان کو ریحام خان کی کتاب پڑھ کر ٹھنڈ پڑ جائے گی کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں خواتین سے متعلق کس قدر غلط زبان استعمال کی ہے.یاد رہے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے والی ہے..ریحام خان کی یہ کتاب الیکشن سے قبل پاکستان،،،بھارت ترکی اور برطانیہ میں منظر عام پر آ جائے گی.یہ کتاب ریحام خان کہ سوانح عمری کے تہلکہ خیز انکشافات پر مشتمل ہے..ریحام خان نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد صحافت میں قدم رکھا تھا اور صحافی کیرئیر میں اپنا نام بنایا تھا.اپنے صحافتی دور میں ہی ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے شادی کی تھی.تاہم یہ شادی کچھ ماہ ہی چل سکی تھی.زرائع نے بتایا ہے کہ ریحام خان نے اس کتاب میں اپنی دونوں شادیوں کے ناکام ہونے کی وجوہات بتائی ہیں.

کوئی تبصرے نہیں