Header Ads

سعودی نوجوانوں نے غیر ملکیوں کو پیچھے چھوڑ دیا! مگر کس چیز میں ؟


. رکن شوریٰ اور کئی سعودی کمپنیوں کی مجالس انتظامیہ کے رکن اور اسکالر ڈاکٹر عبید العبدلی نے واضح کیا ہے کہ سعودی نوجوان ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں غیر ملکیوں پر چھا گئے۔ مستقبل میں روایتی دکانوں اوربازاروں کی چھٹی ہوجائیگی۔ انہوں نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو میں کہا کہ سرکاری اداروں کی خدمات کو عمدہ بنانے کا پروگرام ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسمارٹ ایپلی کیشنز نے سب کچھ مہیا کردیا ہے۔ صارفین گھر بیٹھ کر کار اور ریستوران سروس وغیرہ حاصل کرنے لگے ہیں۔ سرکاری رابطہ مرکز نے ریاست کی مارکیٹنگ کے معاملات کو متحد کردیا ہے۔ مقامی صحافت میں روایتی اشتہار اورسڑکوں اور چوراہوں پر لگائے جانے والے اشتہارات جدید ٹیکنالوجی کے سامنے دم توڑنے لگے۔ سعودیوں میں غیر ملکیوں کی طرح قائل کرنے والا ہنر نہیں تھا، اسی وجہ سے غیر ملکی اشتہار اور پبلسٹی کے شعبوں پر چھا گئے تھے ۔جو سعودی مقامی مارکیٹ میں کامیابی حاصل کرنا چاہتا ہے یا مقابلے کی دوڑ میں شامل ہونا چاہتا ہے اُسے صارفین کی خوشنودی اور انکی خدمت پر توجہ دینا ہوگی۔ بشکریہ اردو نیوز

کوئی تبصرے نہیں