Header Ads

سعودی عرب نے بھارت پر بجلیاں گرا دیں ! بڑی معاشی پابندی عائد کردی


سعودی عرب کی منسٹری آف انوائرمنٹ واٹر اینڈ ایگریکلچرنے بھارت سے فروٹ اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت زراعت ماحولیات اور پانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتکی ریاست کیرلا میں سبزیوں اور فروٹ میں ایسے وائرس کا انکشاف ہو اہے جو انسانی صحت کیلئے سخت مضر ہے۔ وائرس زدہ سبزیاں اور پھلوں کے کھانے سے بعض افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد کیرلا سے سبزیوں اور فروٹ کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ماہرین کے مطابق اجناس نپاہ وائرس پایا گیا ہے جو چمگادڑ کے لعاب اور فضلات سے پیدا ہو تا ہے۔ سعودی وزارت زراعت و ماحولیات اور پانی نے ادارہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے بعد کیرلا سے آنے والی اجناس پر عارضیپابندی عائد کر دی ہے جب تک کہ متعلقہ ادارے کی جانب سے وائرس کے بارے میں واضح طور پر وضاحت نہیں مل جاتی سبزیوں اور فروٹ کی درآمد بحال نہیں کی جاسکتی۔ واضح رہے بحرین اور امارات کی جانب سے بھی کیرلا میں نپاہ وائرس کے باعث اجناس کی درآمد پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔ بشکریہ اردو پائنٹ

کوئی تبصرے نہیں