Header Ads

دروازہ زور سے کھلا، وہ شخص اندر داخل ہوا، اس نے مجھے سفید چادر میں لیٹا دیکھا

نجی ٹی وی کے پروگرام کے مطابق ریحام خان نے اپنی کتاب کا آغاز ہی کچھ ایسے طریقے سے کیا ہے کہ پڑھنے والا دنگ رہ جائے گا۔ ان کی کتاب کے پہلے باب کا عنوان ”دی دوڑ“ ہے جس میں انہوں نے اپنے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز پر ذہنی و جسمانی تشدد کے الزامات عائد کئے ہیں۔
انہوں نے اپنی کتاب کا آغاز یوں کیا ہے کہ ”دروازہ زور سے کھلا، وہ شخص اندر داخل ہوا، اس نے مجھے اور میری بچی کو سفید چادر میں لیٹا دیکھا، اس ظالم شخص کے لمبے چہرے پر ہونٹ غصے میں سختی سے بند تھے۔ اس نے چادر ہٹا دی اور مجھے کلائیوں سے پکڑا اور دروازے کی طرف گھسیٹا، میں گھٹنوں کے بل فرش پر گر گئی، میرا بچہ خوف سے چیخا، میں کھڑی ہو گئی، اس نے مجھے گالیاں دیں، بہرحال آج بڑی تبدیلی آ چکی تھی، اس رات کے بعد میں بالکل خوفزدہ نہیں تھی۔“
یہ ان کی کتاب کا آغاز ہے اور کتاب کے آغاز میں ہی انہوں نے اپنے پہلے شوہر ڈاکٹر اعجاز پر الزامات عائد کئے ہیں کہ وہ انہیں ذہنی و جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے تھے اور کیسے مارا پیٹا کرتے تھے۔ ریحام خان ڈاکٹر اعجاز کی جانب سے تشدد کا الزامات عمران خان سے شادی کے وقت بھی لگا چکی ہیں جبکہ ڈاکٹر اعجاز بار بار اس کی تردید کر چکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں