Header Ads

سعودی عرب سے خروج نہائی جانے والوں کے لئے اہم خبر .خروج نہائی کے قانون میں مزید سختی .. دو نئی شرطیں



ایسے افراد جو سعودی عرب نوکری کے حصول کے لئے جاتے ہیں اورپھر کچھ عرصہ گزارنے کے بعد یہ لوگ اپنے ملک واپس چلے جاتےہیں اکثر لوگ خروج نہائی پیپر کے بغیر آنا چاہتے ہیں اوربعض لوگوں کے پاس پیپر ہوتا ہے تو ذیادہ تر لو گ پیپر کو پھینک دیتے ہیں یا سنبھال کر نہیں رکھتے کیونکہ ان کے نزدیک ان کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی یا وہ دوبارہ جانے کا ارادہ نہیں رکھتے اکثر جن لوگوں کےمحنے بند ہو رہے ہوتے ہیں اور اقامے دوبارہ تجدید نہیں ہو رہے ہوتے تو ان لوگوں کو کفیل خروج نہائی بھیج دیتے ہیں پھر دوسرے محنے کا دوسرا ویزہ دے کر دوبارہ بلا لیتے ہیں .فری ویزہ یا اچھی جاب کی صورت میں اگر وہ لوگ دوبارہ سعودی عرب جانے کا رخ کرتے ہیں تو ایجنٹ ان سے خروج نہائی کا پیپر مانگتے ہیں اگر خروج نہائی کا پیپر نہیں ہوتا توایجنٹ ان سے 20،000 روپے لانے کا بولتے ہیں تا کہ

ویزہ لگایا جا سکےذیادہ تر کو NOC لانے کا بھی کہا جاتا ہے جوکہ کفیل کی طرف سے دیا جاتا ہےاس سے پہلے خروج نہائی کا پیپر صرف ایجنٹ مانگا کرتے تھے اب سعودی حکومت نے اس کو لازمی قرار دے دیا ہے سعودی قونصلیٹ کی طرف سے کراچی میں 15 مئی کو ایک باقاعدہ نوٹس لگایا گیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ تمام موجب حضرات سے اور دیگر متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ خروج نہائی کا پیپر جوازرات کا اصل پرنٹ، جوازرات سے مہر و تصدیق ہونا لازمی ہےاور اس کے ساتھ جس کفیل کے پاس ہو کر آیا ہے اس کفیل کی طرف سے لیٹر اجازت نامہ جو کہ سعودی عرب وزارت خارجہ سے تصدیق شدہ لازمی ہے اس کے علاوہ کسی بھی قسم کا خروج نہائی کا پیپر قابل قبول نہیں ہو گا.ہدایت کی خلاف ورزی پر قونصلیٹ اپنا حق استعما ل کرے گی محکمہ سعودی قونصلیٹ جنرل کراچی

تاریخ 15 مئی 2018 ء اب ائیر پورٹ پر پاسپورٹ اور خروج نہائی کا پیپر کی تصدیق سعودی عرب حکومت کی ہدایت کے مطابق لازمی جز ہے اور اب جن لوگوں نےاپنے ملک سے خروج نہائی جانا ہو تو ان لوگوں کے پاس خروج نہائی کا پیپر ہونا لازمی ہے تو خیال رکھیں خروج نہائی کے پیپر کی کسی بھی وقت آپ کو ضرورت پڑ سکتی ہے خروج نہائی کے پیپر کوسنبھال کر رکھیں تا کہ آ پ دوبارہ سعودی عرب آنا چاہیں تو مشکلات سے بچا جا سکے

کوئی تبصرے نہیں